راجستھان کے اجمیر درگاہ بم دھماکہ کیس میں دس سال بعد بدھ کو فیصلہ آیا ۔
عدالت نے سنیل جوشی ، بھاویش اور دیویندر گپتا کو مجرم قرار دیا گیا جبکہ
دیگر ملزموں کو بری کر دیا ، جن میں سوامی اسیما نند بھی شامل ہیں۔خیال رہے
کہ سوامی اسیما نند کو اس دھماکہ کا ماسٹر مائنڈ بتایا جارہا تھا ، مگر
ثبوت کے فقدان کی وجہ سے اس کو بری کردیا گیا۔
این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جے پور میں اجمیر درگاہ بم دھماکے کیس میں
اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ پہلے
کورٹ کو 25 فروری کو فیصلہ سنانا تھا ، لیکن بڑا
فیصلہ ہونے کی وجہ سے جج دنیش گپتا نے اسے 8 مارچ کے لئے ملتوی دیا تھا۔
این آئی اے کی خصوصی عدالت میں اب بھی فیصلہ سنایا جانا جاری ہے۔ خیال رہے
کہ اجمیر درگاہ شریف میں افطار کرنے والے عقیدت مندوں کو نشانہ بناکر 11
اکتوبر 2007 کی شام بم دھماکہ کیا گیا تھا ۔شام میں تقریبا 6:15 پر درگاہ
میں ایک دھماکے ہوا، جس 3 افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں 15 زخمی ہوئے۔ دھماکے
کے لئے درگاہ میں دو ریموٹ بم پلانٹ کئے گئے تھے۔